شہید کی یاد منانا زندہ قوموں کی علامت ہے ۔

خطبہ جمعہ جامع مسجد تسرشگر بلتستان

8اپریل 2022

خطیب جمعہ :
شیخ علی خان نادم

اقتباس

شہید کی یاد منانا زندہ قوموں کی علامت ہے ۔

سید باقرالصدر وہ شخصیت ہے جو درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں۔ جنہوں ۔اقتصادنا۔جیسی کتاب لکھ کر اسلام کی معاشی نظام کو دنیا کی توجہ کا مرکز بناٸی ۔

صدام نے امام صدر کو شہید کرنے بعد کہا تھا کہ کربلا میں یزیدنے امام حسین کو شہید کرنے بعد ان کی بہن کو زندہ چھوڑا اور زینب س نے یزیدکو دنیا میں ذلیل رسوا کیا میں صدام یہ غلطی تکرار نہیں کروں گا میں دنیا میں ذلیل نہیں ہونا چاہتا۔

صدام ملعون نے بنت الھدی کو بھی شہید کردیا کیوں کہ سیدہ بنت الھدی ہمیشہ اپنے بھاٸی کی تحریک میں مثل کردار زنیبی ادا کررہی تھی جو صدام کو قابل قبول نہیں تھا۔۔