معروف عالم دین شیخ فدا علی حلیمی کاشگر بلتستان میں منعقدہ اجتماع سے خطاب۔

سید باقر الصدر دین اسلام کے حقیقی سپہ سالار تھے۔ان کے کراد و افکار ہمارے لیے نمونہ عمل ہے۔

معروف عالم دین  شیخ فدا علی حلیمی کاشگر بلتستان میں منعقدہ اجتماع سے خطاب۔

جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں شہیدصدر کے یوم شہادت کے موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
شہید صدر حقیقی معنوں میں نابغۂ روزگار شخصیت کے مالک تھے۔ اسلامی اور فکری مسائل، فقہ و اصول اور دیگر علوم میں ماہرین کی تعداد بہت زیادہ ہے، لیکن نابغۂ روزگار شخصیات بہت کم ہیں۔ شہید صدر ان افراد میں سے تھے جو حقیقت میں نابغۂ روزگار ہیں۔ ان کا ذہن اور ان کے افکار، دوسروں کی فکری رسائی سے بہت آگے تھے۔ بحمد انہوں نے بہت اچھے شاگردوں کی تربیت بھی کی۔
شہیدکے زہد وتقوی اور جدوجہد پرروشنی ڈالتے ہوئے شیخ حلیمی نے کہاکہ:
شہید باقر الصدر زہد و تقوی کےپیکر تھے انہوں نے اپنی پوری ذندگی دین اسلام کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ۔جس کےباعث صدام کیآنکھوں کا کانٹا بن گیا شہیدصدر نے انقلاب ایران کو نہ صرف سراہا بلکہ امام خمینی کی حمایت کے لیے لوگوں کو تیار کیا جس پر صدام نے انہیں ان کی عالمہ بہن بنت الہدی سمیت شہید کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ:
صدام چاہتاتھاکہ شہیدباقر الصدر اور ان کی بہن کوشہید کرکے سکون حاصل کرئے ۔مگر وقت نے بتادیا کہ خون شہدا کبھی رایگاں نہیں جاتا اور صدام کودنیا میں ہی ذلیل و خوار کردیا اور امریکہ نے ان کے سامنے بیٹوں کو قتل کردیا اور خود رسوا ہوکر جہنم واصل ہوا۔
شہید کی زندگی کومشعل راہ قرار دیتے ہوئے استاد حوزہ شیخ حلیمی نے کہا:
شہید صدر کے رہنما اصول ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ہمیں ان سے درس لیکر سچے اور دین شناس مسلمان بننا ہوگا۔شہید صدر تزکیہ نفس اور اخلاق حسنہ کا ممتاز مالک تھے ہمیشہ اپنے نفس کامحاسبہ کیا کرتے تھے ۔ انسازی کرنے والا شہید باقر صدر بن جاتا ہے اور انسان سازی سے نابلد شخص کو صدام بنا دیتا ہے لہذا ہمیں انسان سازی کے ذریعے سے شہید باقر الصدر بننے کی کوشش کرنی ہوگی۔