بہترین مددگار
(شگفتہ زہرا عابد شگری)
جو شہر یار میں ، بے یار و مددگار رہ گئی
وجود حق سے جڑی زینبی کردار رہ گئی
کھڑی تھی دفاع حق کے لئے جو میداں میں
کہ خار راہوں پہ جو بھائی کے ہمسوار رہ گئی
قلم کا زور ہو یا ہو کوئی میدان عمل
وہ اپنی محنتوں کی تنہاں ہی یادگار رہ گئی
نسب تھا جن کا جڑا آل محمدؐ کے ہی گھرانے سے
اسی نسب کو لئے پاکیزہ کردار رہ گئی
بہن کے روپ میں بھائی کی مددگار بنی
دفاع حق کے لئے زینبی کردار رہ گئی
علم عباس کا لیکر جو کیا حق کا بیاں
میرے زمانے میں وہ سیدۃ الاحرار رہ گئی
بنام بنت الہدیٰ ہے میری نظم لوگوں
زمیں پہ رب جہاں کا جو شاہکار رہ گئی