خدا سے ملاقات کا وقت

*شہید کی آوازمیں:*

*خدا سے ملاقات کا وقت*

*شہیدباقر الصدر کی زبانی ذکر شہادت امیر المومنین علیہ السلام۔*

کیا اس عظیم شخصیت(امام علی )پر مسلمانوں کے منبر سے ہزار مہینے لعن نہیں کیاگیا۔ ؟
یہ وہ منبر تھا جو علی کی فداکاری،جہاد اور خون سے قائم ہواتھا۔
مسلمانوں کے اسی منبر سے آپ کوفحش ودشنام دیاجاتاتھا۔!!

آپ دنیاوی مال کے مالک نہ بنے۔نہ مال،نہ منصب،نہ حکومت ،نہ کسی کی تعریف اور نہ قدردانی۔۔۔۔

ان تمام کے باوجود جب ابن ملجم کے تلوارکی ضربت  آپ کے سر پرپڑھی تو اس عظیم انسان نے کیاکہا؟کہا:
*رب کعبہ کی قسم میں آج کامیاب ہوا۔*

اگر علی مال کےپیچھے ہوتے توآپ کویوں کہناتھا۔خدا کی قسم میں دنیاکاناکام انسان تھاکیونکہ میں نہ کسی مال دنیا کامالک بنا،پوری عمر میں نے جہاد وفداکاری میں خرچ کیآ۔تمام عمر خداکی محبت میں گزاری لیکن کسی دنیاوی مال کامالک نہ بنا۔
لیکن آپ نے یہ نہیں فرمایا: بلکہ کہا:
رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوا۔۔خدا کی قسم یہ شہادت ہے۔کیونکہ آپ مال دنیا کےپیچھے نہ تھے۔آپ کا عمل خدا کے لیے تھا۔اب خدا سے ملاقات کا وقت آگیا ہے۔
یہ وہ۔لحظہ ہے۔جس میں علی، اللہ سے ملاقات کرئے گا۔تاکہ خدا ہی حق اور اجر آپ کو عطاکرئے۔اب ان تمام سختیوں،بلاوں اور مصیبتوں کو برداشت کرنے کے مقابلے میں اللہ آپ کو اس کااجر وجزا دے گا۔