مرجعیت شہیدین کی نظر میں
(مرجعیت صالحہ )
مکتب اہل بیت میں ائمہ معصومین کے بعد دین کے تحفظ کی ذمہ داری فقہا ومجتہدین کی ہے۔اس لیے فقہا کو بنیادی مقام حاصل ہے۔
ہردور میں فقہا نے اس سنگین ذمہ داری کو ادا کیاہے شہید صدر کی نظر میں مذکورہ منصب کی اہمیت کے پیش نظر مروجہ انفرادی سسسٹم مسائل ومشکلات کو حل کرنے کے لیے کافی نہیں۔بلکہ ایک مربوط،ہم آہنگ اور مستحکم سسٹم کی ضرورت ہے جس کو آپ نے مرجعیت صالحہ یا مرجعیت موضوعی کانام دیا ہے۔
یہ نظریہ بین الاقوامی سطح پر فکری،تبلیغی،تریبتی ودیگر تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل ہے۔
اس کتاب میں شہید مطہری کی ایک تقریر بھی نظام مرجعیت وحوزہ ہائے علمیہ کی اصلاح کے حوالے سے شامل ہے۔اس لیے کتاب کا نام مرجعیت شہیدین کی نظر میں رکھا گیاہے۔