تعارف کتب:اقتصادنا۔جلد اول ودوم (17)

اقتصادنا

شہید سید محمد باقرالصدر

جلد اول ودوم

اقتصادنا شہید باقر الصدر کی شاہکار اور اسلامی اقتصادیات پر پہلی جامع کتاب ہے۔اس کتاب میں کمیونزم اور سرمایہ دارانہ نظام اقتصاد کو بیان کےبعد تنقید کی گئی ہے۔اس  کے بعد اسلامی نظریہ اقتصاد کو بیان کیا گیا ہے۔

اس کتاب کے لکھنے کا مقصد اسلامی نظام اقتصاد کی بنیادوں اور دیگرمکاتب کے اقتصادی نظاموں سے اسلام کے  نظام اقتصاد کے فرق کو بیان کرناہے۔

اور اسلامی نظریہ اقتصادکو ایک نظام کی صورت میں پیش کرنا مصنف کا اصل ہدف ہے۔

نصف صدی گزرنے کے باوجود یہ کتاب دنیا کے محققین ،اسکالرز،تعلیمی اداروں میں مورد توجہ ومقبول ہے۔یوں کہا جائے توبے نہ ہوگا۔کہ شہید صدر کی دنیامیں شہرت کا ایک اہم سبب یہی کتاب ہے۔