تعارف کتب:خدا،ر سول اور رسالت(14)

المرسل،الرسول،الرسالہ

خدا،ر سول اور رسالت

شہید سید محمد باقرالصدر

اصول دین کے موضوع پر شہید صدر نے المرسل،الرسول والرسالۃ کےنام سے اپنے رسالہ عملیہ میں مقدمہ کی حیثیت سے تحریرفرمایاہے۔

اس بحث میں شہید صدر پہلے مرسل یعنی اللہ تعالیٰ کے ثبوت کے لیے تین فلسفی دلائل سے استفادہ کیاہے۔ایک علمی دلیل،دوسری فلسفی اور تیسری دلیل ریاضی۔
شہید نے اپنی تصنیف میں ان تین دلائل کی روشنی میں عصری تقاضوں اور پڑھے لکھے لوگوں کے ذہنوں میں موجود سوالوں کو مدنظر رکھ کر وجود باری تعالیٰ کوثابت کیاہے۔

دوسرے مرحلے میں الرسول یعنی رسول کے موضوع پر بحث کرتے ہوئے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ انسانی معاشرہ فطرتا ضرورت انبیاء کاحامل ہے۔اور انسان اپنے کمال وارتقاء کے لیے رسول کامحتاج ہے۔شہید نے اس مسئلہ پر سیرحاصل گفتگو کرتے ہوئے نہایت عالمانہ دلائل قائم کئے ہیں۔

تیسرے مرحلے میں آپ نے رسالہ کےعنوان سے دین اسلام پربحث کی ہے۔اس بحث میں نے فلسفہ دین کو واضح کیاہے۔

آپ نے واضح فرمایاکہ یہ فقط دین اسلام ہی ہے جوانسان کے ذاتی واجتماعی مفادات کاتحفظ کرسکتا ہ اور انسانی معاشرہ کو لاحق مشکلات کاحل پیش کرتاہے