لمحۃ فقہیۃ عن دستور الجمہوریہ الاسلامیۃ
اسلامی جمہوریہ کا دستوری ڈھانچہ اور اس کے مصادر قوت
از شہید سید محمد باقرالصدر
مترجم :علامہ ذیشان حیدر جوادی ۔علامہ سید ساجد علی نقوی
انقلاب اسلامی ایران کے فورا بعد لبنان میں موجود آپ کےشاگردوں نے آپ سے اس خواہش کااظہار کیا کہ جمہوری اسلامی سے متعلق ایک لائحہ عمل اور دستور تشکیل فرمائیں۔جس کے جواب میں آپ نے فرمایاکہ:
"ہم مبارک لائحہ عمل کے متعلق آپ کے ذمہ دارانہ احساس کو کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جس کاپرچم حضرت امام خمینی کے توسط سے بلند ہوا اور تمام مسلمانوں کے دل اس شگفتہ وشاداں ہوئے اور ان کے نفوس منور ہوئے۔
ہم کوشش کریں گے کہ اس گراں فرصت سے فائدہ اٹھا کر ایسی باتوں کی نشاندہی کریں جو اس مسئلے کو اجاگر کریں اور اسلامی سیاسی افکار اور قابل نفاذ تجاویز کوسامنے لانے کے لیے راہنمائی فرمائیں۔
ہم اس بات پر زور دیں گے۔کہ جس امام مجاہد نے تحریک کے پرچم لہرایا اور وہی اس انقلاب کوکامیاب بنائیں۔اس سلسلہ میں بہترین لائحہ عمل ترتیب دین کے لیے وہی مستحکم مقام اور رائے کے اہل ہیں۔”
بہرحال آپ نے اس موضوع پر ایک جامع کتاب تالیف فرمائی جس میں آپ نے اسلام کے جمہوری نظم اور اس کے بنیادی خدوخال کافقہ شریعت کے قوانین کی روشنی میں بھرپور جائزہ لیا ہے۔