تعارف کتب:بحوث فی شرح فی العروۃ الوثقی (7)

بحوث فی شرح العروۃ الوثقی

َ”العروۃ الوثقی“ آیت اللہ العظمی سید محمد کاظم یزدی ؒکا رسالہ عملیہ ہے۔ اس میں آپ نے تفصیل کے ساتھ احکام ومسائل شرعیہ کو بیان کیا ہے جو عام انسانوں کی روز مرہ زندگی میں پیش آتے ہیں۔تمام مراجعین عظام اسی کتاب کو اپنا موضوع درس بناتے ہوئے اسی کی ترتیب سے درس خارج دیا کرتے ہیں اور پھر ہر مجتہد اس کی شرح لکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

شہید صدر ؒ اپنی خاص علمی روش کے تحت ہر چیز کو نئے انداز،نئے اسلوب اور نئی جہت سے پیش کرنے کی کوشش فرمایا کرتے تھے۔
آپ نے اس کتاب کی شرح کو بھی ایک بالکل نئے انداز سے تحریر فرمایا ہے۔اس کتاب کی چار جلدیں شائع ہوچکی ہیں۔افسوس کہ آپ اسے مکمل نہ کرسکے۔