شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کی شہادت کے موقع پر آئی ایس او پاکستان طالبات کراچی ڈویژن جامعہ کراچی کی جانب سے ان لائن ویبنار بعنوان “آمنہ بنت الہدیٰ ایک آئیڈیل عورت”منعقد۔

شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کی شہادت کے موقع پر آئی ایس او پاکستان طالبات کراچی ڈویژن جامعہ کراچی کی جانب سے ان لائن ویبنار بعنوان “آمنہ بنت الہدیٰ ایک آئیڈیل عورت”منعقد کیا گیا۔

جس میں  پہلے

فاضلہ قم خواہر ارم صادق

نے خواہران سے خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ شہیدہ ایک تاریخ ساز خاتون تھیں۔ جنہوں نے گھر پر بیٹھنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ خود اسلام کی خدمت کی خاطر بغیر کسی خوف و خطر گھر سے باہر نکلی۔

ویبنار کے دوسرے سیشن میں

فاضلہ قم خواہر معصومہ جعفری (ایران)

نے خواہران سے خطاب کیا۔ انہوں نے شہیدہ کی زندگی کے تین اہم کاموں کی جانب توجہ دلائی۔ کہ اگر کامیاب ہونا چاہتے ہو تو تین طریقوں سے اہل بیت علیہم السلام کی مدد کرو۔

•تعلیم کے زریعے
•قوت ( مال) کے زریعے
•کردار کے زریعے
شہیدہ کی زندگی ہماری نوجوان بچیوں کی لیے بہترین نمونہ ہے. آپ نوجوان ہیں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے اہل بیت علیہم السلام کی مدد کر سکتی ہیں۔

( آئی ایس او) نوجوان بچیاں شہیدہ کی زندگی سے سیکھنے اور عمل میں لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

اور تشیع کا پرچم بلند کیے دنیا کو بتا رہی ہے کہ *ہم مدافع ولایت ہیں* ہم مدافع امامت ہیں۔

آئی ایس او شعبہ طالبات جامعہ کراچی